17 جولائی، 2024، 9:20 AM

آج غزہ میں پھر کربلا کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

آج غزہ میں پھر کربلا کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ واقعہ کربلا اسلامی تاریخ کا گراں قدر اور تاریخ ساز باب ہے، آج غزہ میں پھر کربلا کی تاریخ دہرائی جار ہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں یوم عاشور پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اہل بیت سے محبت و تکریم ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، حق حسین سے زندہ رہتا ہے اور باطل داغ ملامت لیکر مر جاتا ہے۔ حق و باطل کا معرکہ روز ازل سے برپا ہے مگر واقعہ کربلا سوز سے لکھا اور اشک بار آنکھوں سے پڑھا جاتا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ حق کے لیے جینے اور حق کے لیے ہی مرنے والے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، حضرت امام حسینؑ نے ثابت کر دیا حق کی سربلندی کے لیے بڑی سے بڑی قربانی سے گریز نہ کرنا مردان حق کا شیوہ ہے۔ حضرت امام حسینؑ اور انکے ساتھی حق اور سچ کی راہ پر چلنے والوں کے لیے مینارہ نور ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے میدان کربلا میں جرات و شجاعت کی بے مثال تاریخ رقم کی، داستان کربلا رہتی دنیا تک مظلوم قوموں کو جرات و حوصلہ عطا کرتی رہے گی، یوم عاشور پر ہمیں حضرت امام حسینؑ کی روشن تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا اعادہ کرنا ہے۔

News ID 1925459

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha