مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدارتی انتخابات کے سلسلے میں امیدوار مختلف حلقوں میں انتخابی مہم چلارہے ہیں۔ ٹی وی اور ریڈیو پر مباحثے کے علاوہ عوام جلسوں کے ذریعے صدارتی امیدوار عوام کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
صدارتی امیدوار حجت الاسلام مصطفی پورمحمدی نے امام خمینی کے حرم میں اپنے حامیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ دشمن انقلاب اسلامی کی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں۔ انقلاب کو اس کے اصل راستے سے ہٹانا اور اہداف سے دور کرنا دشمن کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ سالوں کے دوران عالمی استکبار کی طرف سے سخت ترین اقتصادی پابندیوں کا مقصد انقلاب اسلامی کے نور کو بجھانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی چپقلش میں نہیں پڑیں گے۔ ہمارا آج گذشتہ دن سے بہتر ہونا چاہئے۔
آپ کا تبصرہ