19 جون، 2009، 3:55 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی

صدارتی انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت سے موجودہ اسلامی نظام پر ان کے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے

صدارتی انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت سے موجودہ اسلامی نظام پر ان کے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے خطبوں میں ایران میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران کےصدارتی انتخابات دشمنوں کے لئے سیاسی زلزلہ ثابت ہوئے ہیں ایرانی عوام نے انتخابات میں بھرپور شرکت کرکے دشمن کے پروپیگنڈوں کو ناکام بنادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے خطبوں میں مؤمنین کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: صدارتی انتخابات صاف و شفاف اور آزاد ماحول میں منعقد ہوئی ہیں 85 فیصد عوام نے انتخابات میں شرکت کی ہے جو ریفرینڈم کے بعد ایرانی تاریخ میں عوام کی بے مثال شرکت ہے دشمن عوا م کی اس بے مثال شرکت کی حلاوت اور شیرینی کو تلخی اور بحران میں بدلنے کی کوشش کررہا ہے دشمنوں نے نتائج کو مشکوک بنانے کے لئے پہلے سے ہی پروپیگنڈہ شروع کردیا تھا لیکن ایرانی عوام نے ملک کی صدارت کے لئے بہتر امیدوار کو منتخب کرلیاہے۔ رہبر معظم نے فرمایا: قوم باہمی اتحاد اور یکجہتی کا مکمل مظاہرہ کرےگی اور دشمن کے ناپاک عزام کو ہمیشہ کی طرح ناکام بنادےگی  رہبر معظم نے فرمایا: انتخابات میں صدارتی مقابلہ ملک میں سیاسی نظام کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان نہیں بلکہ انقلاب سے وابستہ صدارتی امیدواروں کے درمیان تھا جو اسلام اور نظام  اسلامی کے حامی ہیں رہبر معظم نے فرمایا: ایرانی قوم نے حالیہ صدارتی انتخابات احساس ذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت پیش کیا ہے۔ صدارتی امیدواروں کے نقطہ نظر میں اختلاف قدرتی امر ہے تاہم ایرانی قوم کو اس وقت ٹھنڈے دل سے پر سکون رہنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے فرمایا:  انتخابات ایران کے دشمنوں کے لئے سیاسی زلزلہ اور اس کے دوستوں کے لئے خوشی کا باعث بنے،انتخابات نے مذہبی جمہوریت ثابت کردی عوام کی حکمرانی کا مفہوم مزید واضح کردیا ہے۔ رہبر معظم نے فرمایا: انتخابات میں بھرپور شرکت سے موجودہ نظام پر عوام کے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے بعض امیدوار ملک چلانے کے لئے دوسروں کے مقابلے میں زیادہ بہتر تھے تاہم فیصلہ عوام کے ہاتھ میں تھا۔

رہبر معظم نے فرمایا:  نوجوانوں کی موجودہ نسل نے اسلامی انقلاب کی پہلی نسل کی یاد تازہ کردی ہے اور اریانی قوم انقلاب اسلامی کے اصولوں پر اپنا سفر جاری رکھے گی  رہبر معظم نے صدارتی امیدواروں سے کہا کہ وہ قانون کے دائرے میں رہ کر اپنے اشکالات کو دور کرسکتے ہیں اور مہر و محبت سے تمام مسائل کا حل تلاش کرسکتے ہیں ۔

 

News ID 898986

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha