24 مئی، 2024، 11:15 PM

غزہ میں "اولمپک سیزفائر" کیا جائے، ایرانی وزیرکھیل کا مطالبہ

غزہ میں "اولمپک سیزفائر" کیا جائے، ایرانی وزیرکھیل کا مطالبہ

شنگھائی تعاون کونسل کے وزرائے کھیل کے اجلاس میں ایرانی وزیر نے صہیونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غزہ میں "اولمپک سیزفائر" کیا جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر کھیل و امور نوجوانان کیومرس ہاشمی نے قازقستان میں شنگھائی تعاون کونسل کے وزرائے کھیل کے اجلاس کے دوران غزہ میں صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کھیل اور انسانی حقوق کے درمیان نزدیکی رابطے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون کونسل کے رکن ممالک کو فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں قرارداد پاس کرنا چاہئے۔

ایرانی وزیر کھیل نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی نہتے لوگوں کے قتل عام کا سلسلہ روکنے کے لئے اولمپک کمیٹی کو چاہئے کہ غزہ میں اولمپک سیزفائر کرے۔

انہوں نے روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں کی اولمپک گیمز میں شرکت پر پابندی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کھیل کے بارے میں دوہرے معیار کی مذمت کی۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے دعوی کیا ہے کہ وہ دنیا کے مختلف خطوں میں جاری جنگ ختم کرنے کے لئے کوشش کریں گے۔ حماس اور اسرائیل، روس اور یوکرائن اور سوڈان میں فریقین کے درمیان جنگ بندی ہماری ترجیح ہوگی۔

یاد رہے کہ سمر اولمپک گیمز 26 جولائی سے 11 اگست تک فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہوں گے۔

News ID 1924285

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha