26 جولائی، 2024، 3:06 PM

پیرس اولمپک، خاتون ایتھلیٹ پر حجاب کی وجہ سے کھیل میں شرکت پر پابندی

پیرس اولمپک، خاتون ایتھلیٹ پر حجاب کی وجہ سے کھیل میں شرکت پر پابندی

پیرس اولمپک میں فرانسیسی مسلمان ایتھلیٹ کو حجاب کی وجہ سے دوڑ میں حصہ سے منع کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، پیرس اولمپک میں فرانس سے تعلق رکھنے والی مسلمان خاتون ایتھلیٹ کو حجاب کی وجہ سے دوڑ میں شرکت سے منع کیا گیا ہے۔

سونکامبا سیلا نے انسٹاگرام پر لکھا ہے کہ اولمپک انتظامیہ نے ان کو حجاب کی وجہ سے کھیل میں شرکت سے روک دیا ہے۔

سیلا نے تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کو اپنے ملک میں ہونے والے اولمپک کے لئے منتخب ہونے کے باوجود شرکت سے روکا جاتا ہے کیونکہ سر پر حجاب ہے۔

دوسری طرف فرانسیسی وزیرکھیل نے تصدیق کی ہے کہ پیرس اولمپک کے دوران فرانسیسی خواتین کھلاڑی کے حجاب پہننے پر پابندی ہے۔ انہوں نے تاکید کی تھی کہ کوئی بھی فرانسیسی خاتون کھلاڑی کھیل کے دوران حجاب نہیں پہنے گی۔

فرانس کے اس فیصلے کے بعد اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے دفتر کے ترجمان نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ مذکورہ پابندی درست نہیں ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی کئی مرتبہ اولمپک کمیٹی سے درخواست کی تھی کہ اولمپک کے دوران حجاب پر لگائی گئی پابندی کو ہٹادیا جائے۔

ایمنسٹی نے حجاب پر پابندی کو فرانسیسی حکومت کی دوغلی پالیسی اور نسل پرستی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مذکورہ قانون بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔

News ID 1925606

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha