29 جولائی، 2024، 2:23 PM

اولمپک کی افتتاحی تقریب میں حضرت عیسی کی توہین، اسلامی مراکز کی جانب سے مذمت

اولمپک کی افتتاحی تقریب میں حضرت عیسی کی توہین، اسلامی مراکز کی جانب سے مذمت

پیرس اولمپک کی افتتاحی تقریب کے دوران حضرت عیسی (ع) کی شان میں توہین کے بعد جامعہ الازھر نے شدید مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقد ہونے والے 2024 اولمپک کی افتتاحی تقریب میں حضرت عیسی مسیح علیہ السلام کی شان میں توہین کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔

مصر کے مذہبی ادارے جامعہ الازہر نے ایک بیان میں پیرس اولمپک کے دوران حضرت عیسی علیہ السلام کی توہین کی شدید مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم انبیاء کی شان میں کسی قسم کی توہین برداشت نہیں کریں گے اور متنبہ کرتے ہیں کہ ان واقعات سے ادیان آسمانی کے خلاف پروپیگنڈے کے غلط استفادہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ جمعہ کے دن ہونے والی تقریبات کے دوران پیش آنے والے واقعے بعد عالمی سطح پر سوشل میڈیا صارفین اپنی ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں۔ معروف امریکی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے کہا ہے کہ یہ منظر عیسائی مذہب کے پیروکاروں کی توہین کے مترادف تھا۔

تقریبات کے دوران ہم جنس بازوں اور رقاصوں کو حضرت عیسی کے علامتی دسترخوان پر جمع کیا گیا تھا۔

News ID 1925656

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha