مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ آئرلینڈ نے بدھ کے روز سے فلسطین کو خودمختار ملک کی حیثیت سے تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس سے پہلے آئرش وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ ان کا ملک رواں مہینے کے آخر تک فلسطین کو ایک خودمختار ملک کے طور پر تسلیم کرے گا۔
دو روز پہلے سلوینیا کے وزیراعظم نے کہا تھا کہ وہ آئندہ مہینے فلسطین کو سرکاری طور پر تسلیم کرلیں گے۔
وزیراعظم رابرٹ گلب نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ کی پٹی میں پیش آنے والے واقعات افسوسناک ہیں۔ یورپی ممالک کے درمیان اختلافات کی وجہ صلح کی کوششیں سودمند ثابت نہیں ہورہی ہیں۔
یاد رہے کہ مارچ میں اسپین، آئرلینڈ، سلوینیا اور مالٹا نے مشترکہ بیان میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ