مہر نیوز نے فرانس پریس ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ آئرلینڈ کے وزیر خارجہ نے آج ایک تقریر میں اعلان کیا: آئرلینڈ رواں ماہ کے آخر تک فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرلے گا۔
رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ کے وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے قطعی تاریخ بتائے بغیر کہا: آئرلینڈ یقیناً مئی کے آخر تک فلسطین کی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔
اس میڈیا کے مطابق مارچ میں اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا اور مالٹا کے سربراہان مملکت نے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا تھا کہ وہ فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کرنے کے لئے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ آئرلینڈ ایک عرصے سے زور دیتا آرہا ہے کہ وہ اصولی طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے خلاف نہیں ہے۔
گزشتہ ہفتے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا تھا کہ اسپین، آئرلینڈ اور سلووینیا 21 مئی کو فلسطینی ریاست کو علامتی طور پر تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور دیگر یورپی ممالک بھی اس کی پیروی کرنے کا امکان ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق "مائیکل مارٹن" نے اس حوالے سے کہا: مخصوص تاریخ ابھی معلوم ہے؛ کیونکہ ہم ابھی تک فلسطینی ریاست کو مشترکہ تسلیم کرنے کے حوالے سے کچھ ممالک سے مذاکرات کر رہے ہیں۔ جس کی تاریخ کا اعلان اگلے چند دنوں میں کیا جائے گا، لیکن یقینی طور پر یہ فیصلہ رواں مہینے کے اختتام سے پہلے ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا: اس معاملے کی حتمی تفصیلات کے حوالے سے بعض وزرائے خارجہ سے مشاورت جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ