12 مئی، 2024، 7:55 AM

اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں قرارداد امریکہ اور اسرائیل کی تنہائی کی دلیل ہے، ایرانی وزارت خارجہ

اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں قرارداد امریکہ اور اسرائیل کی تنہائی کی دلیل ہے، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کی منظوری سے واضح ہوگیا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت دنیا میں کس قدر تنہا ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے امریکہ کی جانب سے صہیونی حکومت کی پشت پناہی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی کوششوں کے باوجود عالمی سطح پر فلسطین کے ساتھ ہمدردی اور تعاون کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔

ایکس پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ عالمی برادری نے غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم، نسل کشی اور فلسطینی بچوں کے قتل عام کی خلاف اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔

کنعانی نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت تاریخی تنہائی کا شکار ہوگئی ہے جبکہ امریکہ اس کی اندھی حمایت کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی ممالک کی جانب سے فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کے حق میں ووٹ سے ثابت ہوگیا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت دنیا میں تنہا ہیں۔

News ID 1923895

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha