9 مئی، 2024، 11:34 AM

صدر رئیسی قم پہنچ گئے، عوام کا شاندار استقبال

صدر رئیسی قم پہنچ گئے، عوام کا شاندار استقبال

ایرانی صدر رئیسی ایران کے مختلف صوبوں کے دورے کے دوسرے مرحلے میں کچھ دیر پہلے قم پہنچ گئے ہیں جہاں عوام کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی صوبائی دورے پر کچھ دیر پہلے قم پہنچ گئے ہیں۔

اس وقت صدر رئیسی عوام کے جم غفیر کے ساتھ روح اللہ اسکوائر سے حرم حضرت معصومہ کی طرف بڑے جلوس کی شکل میں آرہے ہیں۔ صدر رئیسی حرم مطہر میں عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

آیت اللہ رئیسی قم میں فقہاء اور علماء سے ملاقات کریں گے اور مراجع کو حکومت کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔

قم کے دورے کے دوران صدر رئیسی کے ہمراہ کابینہ کے دیگر اراکین بھی شامل ہیں جن میں وزیر مواصلات و شہر سازی، وزیر ٹیکنالوجی، وزیر صحت، وزیر تعلیم اور وزیر صنعت و تجارت قابل ذکر ہیں۔

دورے کے دوران صدر رئیسی مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

News ID 1923848

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha