7 مئی، 2024، 9:10 AM

غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے حماس کا جواب خوش آئند ہے، ایرانی وزارت خارجہ

غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے حماس کا جواب خوش آئند ہے، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ میں صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لئے حماس کے جواب کو حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے حماس کی سیاسی حکمت عملی کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے حماس کی اس پالیسی کو عملی میدان میں مقاومت کی صہیونی حکومت پر برتری قرار دیتے ہوئے کہا کہ حماس کی جانب سے قطر اور مصر کی پیش کردہ جنگ بندی کی تجویز پر جواب خوش آئند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہا کہ ایران ہر ایسے معاہدے کو خیر مقدم کرتا ہے جو جنگ بندی، محاصرے کا خاتمہ، قیدیوں کا تبادلہ، صہیونی فورسز کا غزہ سے انخلاء اور غزہ کی تعمیر نو پر مشتمل ہو۔

یاد رہے کہ حماس نے گذشتہ رات ایک بیان میں کہا تھا کہ قطر اور مصر کی تجویز پر جنگ بندی کے حوالے سے حماس نے مثبت جواب دیا ہے۔

News ID 1923801

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha