مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ نومبر میں ہونے والے ملک کے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لیں گے۔
انہوں نے حشد الشعبی کے بارے میں واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اس عوامی فورس کو عراقے سکیورٹی نظام کا کلیدی حصہ سمجھا جاتا ہے اور ہمارا ملک وسیع پیمانے پر سیکورٹی استحکام کا مشاہدہ کر رہا ہے۔
السوانی نے مزید کہا کہ عراق میں سکیورٹی کے تمام آپریشن داخلی فورسز کے ذریعے انجام پاتے ہیں اور اب ہمارا ملک 2014 جیسا نہیں رہا۔
آپ کا تبصرہ