13 اپریل، 2024، 5:26 PM

فلسطینی فورسز ایک اور اسرائیلی ڈرون کو اپنے کنٹرول میں لینے میں کامیاب، ذرائع

فلسطینی فورسز ایک اور اسرائیلی ڈرون کو اپنے کنٹرول میں لینے میں کامیاب، ذرائع

فلسطینی فورسز نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ڈرون کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ قدس بریگیڈز نے کچھ دیر پہلے اطلاع دی ہے کہ اس کی فورسز نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس شہر میں کامیاب آپریشن کیا ہے۔

قدس بٹالین کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے: ان بٹالین سے وابستہ فلسطینی فورسز  غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس شہر میں صہیونی اسکائی لارک ڈرون کو اپنے کنٹرول میں لینے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

کچھ عرصہ قبل قدس بریگیڈز نے آگاہ کیا تھا کہ فورسز نے غزہ کی فضا میں ایک اسرائیلی اسکائی لارک ڈرون کو مار گرایا۔

ادھر شہدائے الاقصی بریگیڈ نے اطلاع دی ہے کہ تھا کہ اس سے وابستہ فلسطینی فورسز نے گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں قابض صیہونی افواج کے خلاف کم از کم پانچ اہم کارروائیاں کی ہیں جس کے دوران متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

News ID 1923273

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha