8 اپریل، 2024، 3:34 PM

سید حسن نصراللہ ایرانی قونصل خانے کے شہداء کی تقریب سے خطاب کریں گے

سید حسن نصراللہ ایرانی قونصل خانے کے شہداء کی تقریب سے خطاب کریں گے

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ بیروت میں آج شام ایران کے قونصل خانے پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے کے شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کریں گے۔

مہر نیوز کے مطابق، سید حسن نصر اللہ بیروت کے مقامی وقت کے مطابق آج شام کو دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے کے شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کریں گے۔

اسرائیلی حکومت نے گزشتہ پیر کو شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے قونصل خانے پر حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں عمارت مکمل تباہ اور اس کے اندر موجود تمام افراد شہید ہوگئے تھے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پیر کی رات اسرائیلی جارحیت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران جوابی کاروائی کا اپنا حق محفوظ رکھتا ہے۔

News ID 1923188

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha