مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہزاروں افراد نے غزہ میں صہیونی جارحیت کے خلاف ریلی نکالی اور فلسطینیوں پر مظالم بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
رشیاٹوڈے کے مطابق صہیونی حکام کی جانب سے رفح میں فلسطینی بے گھر افراد کے خلاف تند لہجے اختیار کرنے کے بعد دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ٹوکیو میں جاپانی عوام نے ریلی نکال کر رفح اور غزہ میں صہیونی جارحیت فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
ذرائع کے مطابق فلسطینی جھنڈے ہاتھ میں لے کر مظاہرین غزہ میں صہیونی حکومت کی نسل کشی اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔
دراین اثناء الجزیرہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پوری دنیا سے غزہ میں جاری صہیونی جارحیت کے خلاف صدائے احتجاج بلند ہورہی ہے۔ مظاہرین ہاتھوں میں فلسطینی پرچم لئے ہوئے اسرائیل مخالف نعروں پر مشتمل پلے کارڈز کر احتجاج کررہے ہیں۔
رشیا ٹوڈے کے مطابق ٹوکیو میں مظاہرین نے اسرائیل دہشت گرد ہے کا نعرہ لگارہے تھے۔
آپ کا تبصرہ