20 فروری، 2024، 1:02 PM

یوکرائن اور اسرائیل کی امداد خطرے میں، امریکی سینیٹرز چھٹی پر چلے گئے

یوکرائن اور اسرائیل کی امداد خطرے میں، امریکی سینیٹرز چھٹی پر چلے گئے

امریکی ایوان بالا میں یوکرائن، اسرائیل اور تائیوان کو ملنے والی امداد کی منظوری دینے سے پہلے ہی امریکی سینیٹرز تعطیلات منانے چلے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی جانب سے یوکرائن، اسرائیل اور تائیوان کو امداد میں مد میں ملنے والی رقم خطرے میں پڑ گئی ہے۔ 95 ارب ڈالر کی خطیر امدادی رقم کی منظوری سے پہلے ہی امریکی ایوان بالا کے اراکین چھٹی پر چلے گئے ہیں۔

انڈپینڈینٹ کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کے ریپبلیکن اراکین صدر جوبائیڈن کی جانب سے یوکرائن کو امداد دینے کے منصوبے کی حمایت سے گریز کررہے ہیں تاکہ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں ان کو شکست دی جاسکے۔

ایوان نمائندگان میں بھی اس بل کی منظوری کے حوالے سے سخت عدم اطمینان پایا جاتا ہے کیونکہ کانگریس کے سربراہ مائیک جانسن بل کی منظوری کے سخت مخالف ہیں۔

ان حالات میں ایوان نمائندگان کے اراکین نے بل کی منظوری سے پہلے ہی رخصتی لے کر چھٹی پر جانے میں ہی عافیت سمجھی ہے۔

News ID 1922039

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha