20 فروری، 2024، 8:48 AM

حماس کی جانب سے صہیونی وزیرجنگ کے بیان کی سختی سے تردید

حماس کی جانب سے صہیونی وزیرجنگ کے بیان کی سختی سے تردید

فلسطینی تنظیم نے اپنے رہنما یحیی السنوار کے بارے میں صہیونی وزیرجنگ کے بیان کی سختی سے تردید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے صہیونی وزیرجنگ یوا گیلانت کے بیان کو سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے اس کو نفسیاتی جنگ کا حصہ اور صہیونی حربہ قرار دیا ہے۔

اس سے پہلے صہیونی وزیر نے کہا تھا کہ حماس یحیی السنوار کا متبادل تلاش کررہی ہے۔  الجزیرہ کے مطابق حماس کے ایک رہنمانے اس حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر کا بیان جھوٹ کا پلندہ اور نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے۔

صہیونی حکام حماس کے رہنماوں کے خلاف جعلی بیانات اور افواہیں پھیلا کر اپنی فوج کا مورال بلند کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں پے در پے شکستوں کے بعد صہیونی حکام اپنی ذلت آمیز شکست پر پردہ ڈالنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

News ID 1922037

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha