مہر خبررساں ایجنسی نے لبنانی مقاومتی تنظیم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ میں فلسطینی شہریوں پر حملوں کے جواب میں حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حزب اللہ نے شبعا فارم کے اطراف میں صہیونی فوج کے ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ السماقہ قصبے میں صہیونی فوج کے اجتماع پر حملے میں دشمن کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
علاوہ ازین تنظیم نے الظہرہ میں واقع اسرائیلی فوجی مرکز کو بھی نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔
دوسری طرف صہیونی فوج نے حزب اللہ کے حملوں کے جواب میں لبنانی قصبے یارون اور بنت جبیل پر حملہ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ