مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ قطر کی وزارت خارجہ نے صہیونی حکومت اور مقاومتی تنظیم حماس کے درمیان غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی ممکن بنانے کے حوالے سے مذاکرات میں پیشرفت کی خبر دی ہے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے متاثرین کو دوائی اور امدادی اشیاء کی فراہمی کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔
اس سے پہلے قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہا تھا کہ قطر غزہ میں جنگ بندی کے لئے دونوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قطر ابتدائی دن سے ہی غزہ میں جنگ کے خلاف اور اس کے خطرناک نتائج کے بارے میں تشویش کا شکار تھا۔ عالمی برادری کو غزہ میں جنگ بندی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں غزہ کی جنگ سے نظریں نہیں چرانا چاہئے۔ بحیرہ احمر میں پیدا ہونے والا بحران غزہ کے حالات سے متعلق ہے۔ ان دونوں کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کرسکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ