15 جنوری، 2024، 11:48 PM

غزہ کے نہتے عوام پر صہیونی جارحیت انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال ہے، صدر رئیسی

غزہ کے نہتے عوام پر صہیونی جارحیت انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال ہے، صدر رئیسی

صدر رئیسی نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے ساتھ ملاقات کے دوران بھارت پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لئے کردار ادا کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھارت کے وزیرخارجہ سبرامینم جے شنکر نے صدر آیت اللہ رئیسی سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے تعلقات سمیت خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر صدر رئیسی نے کہا کہ ایران اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لئے دونوں ملکوں کے متعلقہ حکام کو کوشش کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تجارت میں مقامی کرنسی کا استعمال اور بین الاقوامی پانیوں میں تجارتی کشتیوں کے تحفظ پر ایران اور بھارت مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔

صدر رئیسی نے غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے بارے میں کہا کہ غزہ میں صہیونی مظالم انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال ہے۔ مشرق وسطی میں اسی وقت امن قائم ہوسکتا ہے جب صہیونی حکومت غزہ کے نہتے فلسطینیوں کے خلاف حملے بند کرے۔

انہوں نے بھارتی وزیرخارجہ پر زور دیا کہ غزہ پر بمباری کے خاتمے اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

اس موقع پر بھارتی وزیرخارجہ نے کرمان میں دہشت گردی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور صدر رئیسی کی جانب سے علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لئے انجام دینے والے اقدامات کی قدردانی کی۔

News ID 1921294

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha