8 اپریل، 2024، 12:28 PM

ایران مغربی ایشیا میں امن اور استحکام کا نمونہ ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران مغربی ایشیا میں امن  اور استحکام کا نمونہ ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیرخارجہ نے عمانی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں امن اور استحکام سے مالامال ملک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں میزبان ملک کے وزیرخارجہ کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دےگا۔ ایران نے صہیونی حکومت کی جانب سے گذشتہ ہفتے اپنے سفارت خانے پر حملے کے بعد امریکہ کو واضح پیغام ارسال کیا ہے کہ وہ اس حملے سے بری الذمہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران خطے کی سلامتی اور استحکام کے لئے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعاون مزید بڑھانا چاہتا ہے۔ 

عبداللہیان نے  حالیہ سالوں کے دوران ایران پر عائد کچھ پابندیاں غیر موثر بنانے کے لئے کردار ادا کرنے پر عمان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمان نے غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے خاتمے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ صہیونی حکومت نے گذشتہ چھے مہینوں کے دوران فلسطینی عوام کے خلاف انسانیت سوز جرائم کئے ہیں۔

اس موقع پر عمانی وزیرخارجہ البوسعیدی نے کہا کہ ایران اور عمان غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے خاتمے کے لئے باہمی تعاون کے ساتھ کوششیں جاری رکھیں گے۔

News ID 1923176

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha