17 جولائی، 2024، 9:25 AM

مسقط میں عزاداروں پر حملہ، داعش نے ذمے داری قبول کر لی

مسقط میں عزاداروں پر حملہ، داعش نے ذمے داری قبول کر لی

مسقط کے علاقے وادی کبیر میں مسجد امام علیؑ پر حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کر لی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مسجد حملے میں 4 پاکستانیوں سمیت 6 افراد شہید اور 30 زخمی ہوئے تھے۔

عمانی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مسقط کے علاقے وادی کبیر میں مسجد میں فائرنگ کرنے والے 3 حملہ آوروں کو مار دیا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق وادی کبیر کی علی بن ابی طالب مسجد میں دہشت گرد حملے میں زخمی پاکستانی عمان کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جہاں پاکستانی سفیر نے زخمیوں کی عیادت کی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستانی سفارت خانے کو زخمیوں کے اہلخانہ کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی۔

News ID 1925460

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha