20 اکتوبر، 2024، 11:02 AM

ترکی، حماس کے اعلی رہنما کی ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات

ترکی، حماس کے اعلی رہنما کی ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات

حماس کی اعلی کونسل کے سربراہ اسماعیل درویش نے استنبول میں ایرانی وزیرخارجہ عراقچی سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی ساحلی شہر استنبول میں حماس کے اعلی رہنما محمد اسماعیل درویش نے ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے صہیونی حکومت کے ہاتھوں حماس کے سربراہ یحیی السنوار کی شہادت اور غزہ اور لبنان پر صہیونی جارحیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر عراقچی نے کہا کہ علاقائی ممالک کے دورے کا مقصد غزہ اور لبنان پر صہوینی جارحیت کو روکنے کے لئے کوششوں میں اضافہ کرنا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے علاقائی ممالک کے اجلاس میں شرکت کے لئے استنبول کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران عراقچی نے ترک ہم منصب ہاکان فیدان سے ملاقات کی اور مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

News ID 1927544

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha