23 اگست، 2018، 6:46 PM

پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات میں بہتری خطے کے لئے اہمیت کی حامل

 پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات میں بہتری خطے کے لئے اہمیت کی حامل

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات میں بہتری خطے کیلئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ میں معمول کی بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات میں بہتری خطے کیلئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بہتری اور پیشرفت خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ لو کانگ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا مشترکہ ہمسایہ ملک ہونے کی حیثیت سے چین دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات، باہمی اعتماد میں اضافے، اختلافات کے حل اور علاقائی امن اور ترقی کیلئے ملکر کام کرنے کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لئے اپنا مثبت اور تعمیری کردار

ادا کرتا رہے گا۔

News ID 1883320

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha