10 جنوری، 2024، 11:35 AM

غزہ میں جنگ بندی کے حق میں نہیں، امریکہ کی ہٹ دھرمی جاری

غزہ میں جنگ بندی کے حق میں نہیں، امریکہ کی ہٹ دھرمی جاری

امریکی اعلی عہدیدار جان کربی نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی حمایت نہیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ غزہ میں جنگ بندی کی حمایت نہیں کرے گا کیونکہ اس کا فائدہ حماس کو ہوگا۔

انہوں نے مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہوئے کہا کہ امریکہ غزہ میں امدادی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔

یاد رہے کہ غزہ میں صہیونی حملوں کے علاوہ محاصرے کی وجہ سے اب تک 85 فیصد شہری اپنے گھر بار سے محروم ہوچکے ہیں۔ صہیونی حکومت بیرونی امداد کی راہ میں مسلسل رکاوٹ ڈال رہی ہے جس کی وجہ اقوام متحدہ کے ادارے نے بھی اپنی امدادی سرگرمیاں روکنے کا اعلان کیا ہے۔

News ID 1921174

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha