23 دسمبر، 2023، 1:21 PM

عراقی مقاومت کا بحیرہ روم میں صہیونی گیس کی تنصیبات پر حملہ

عراقی مقاومت کا بحیرہ روم میں صہیونی گیس کی تنصیبات پر حملہ

عراقی مقاومتی گروپ نے بحیرہ روم میں صہیونی حکومت کی گیس کی تنصیبات پر حملے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ مقاومت اسلامی عراق نے صہیونی حکومت کی گیس کی تنصیبات پر حملہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

الجزیرہ نے مقاومت اسلامی عراق کے ایک ذریعے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بحیرہ روم میں واقع صہیونی گیس فیلڈ کاریش پر عراقی گروہ نے حملہ کیا ہے۔

اس سے پہلے صہیونی فوج کے ترجمان ہاگری نے کہا تھا کہ سمندر کی جانب سے اسرائیل کی طرف بڑھنے والے ایک ڈرون کو تباہ کیا گیا ہے۔

مقاومت اسلامی عراق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر حملے کے جواب میں صہیونی تنصیبات پر حملے کئے جائیں گے۔ مقاومتی جوانوں نے اس حوالے اہم صہیونی تنصیبات کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

گروہ نے مزید حملے جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
 

News ID 1920788

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha