23 دسمبر، 2023، 3:27 PM

بھارت کے ساحل پر ایک اسرائیلی جہاز کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا

بھارت کے ساحل پر ایک اسرائیلی جہاز کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا

برٹش میری ٹائم ٹریڈ آرگنائزیشن نے اطلاع دی ہے کہ بھارت کے ساحل پر اسرائیلی تجارتی جہاز پر ڈرون حملے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ٹائمز آف اسرائیل کے حوالے سے برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آرگنائزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستان کے ساحل پر اسرائیلی جہاز پر ڈرون حملے کے نتیجے میں جہاز میں آگ لگ گئی۔ جہاز میں کیمیکل مواد لدا ہوا تھا۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آرگنائزیشن کے علاوہ ’ایمبری‘ کمپنی نے بھی اس حملے کی تصدیق کی ہے۔  

صہیونی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ ڈرون حملے کا تعلق یمنی مسلح افواج کے حالیہ ہفتوں میں بحیرہ احمر سے تل ابیب کی طرف جانے والے بحری جہازوں پر کیے جانے والے حملوں سے ہے۔

ایمبری کمپنی نے اے ایف پی کو بتایا کہ لائبیریا کے جھنڈے والے جہاز میں لگی آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا تاہم بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ گجرات کے جنوب مغرب میں واقع "وروال" کے نام سے مشہور ساحلی علاقے میں پیش آیا۔

News ID 1920796

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha