مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی سرکاری میڈیا نے جنوبی لبنان سے داغے گئے 6 میزائل مقبوضہ فلسطین کے شمال میں قائم صہیونی بستی مرگلیوت پر گرنے کی تصدیق کی ہے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ مزاحمتی راکٹ حملوں کے بعد جنوبی لبنان کی سرحد سے متصل قصبوں میں خطرے کے سائرن بجنے کی آوقز سنائی دی ہے جب کہ حزب اللہ کی شدید گولہ باری جاری ہے۔
لبنان میں المیادین کے نامہ نگار نے بھی اطلاع دی ہے کہ ایک اینٹی آرمر میزائل مقبوضہ قصبے دویو پر داغا گیا جس کے نتیجے میں دشمن کے جاسوسی کے آلات تباہ ہوئے۔
دوسری جانب قابض صیہونی فوج کے آرٹلری حملے میں جنوبی لبنان کے علاقے مارون الراس کی تین منزلہ رہائشی عمارت کو آگ لگی جب کہ تین قصبے عیترون، میس الجبل اور رب الثلاثین پر بھی آرٹلری حملے ہوئے۔
آپ کا تبصرہ