مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی جمعرات کو روس کے دورے پر ماسکو پہنچ گئے ہیں جہاں وہ میزبان صدر ولادی میر پوٹن سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع ابلاغ میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان فلسطین کے بارے میں ہونے والے مذاکرات کو انتہائی اہمیت دی جارہی ہے۔
صدر پوٹن کی دعوت پر ماسکو کا دورہ کرنے والے ایرانی صدر نے روانگی سے پہلے تہران میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے دوران غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کو روکنے اور امدادی سامان کی رسائی کو یقینی بنانے کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ