4 دسمبر، 2007، 10:14 PM

پوٹن

ایٹمی ایجنسی کے ساتھ ایران کے بڑھتے ہوئے تعاون پر خوشحال ہوں // روس اورایران کے باہمی روابط کا تمام شعبوں میں فروغ ضروری ہے۔

ایٹمی ایجنسی کے ساتھ ایران کے بڑھتے ہوئے تعاون پر خوشحال ہوں // روس اورایران کے باہمی روابط کا تمام شعبوں میں فروغ ضروری ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سے ملاقات میں کہا ہے کہ ماسکو ایٹمی ایجنسی کے ساتھ ایران کے تعاون پر خوشحال ہے ۔

مہرخبررساں ایجنسی نے اینٹر فاکس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سے ملاقات میں کہا ہے کہ ماسکو ایٹمی ایجنسی کے ساتھ ایران کے تعاون پر خوشحال ہے ۔روسی صدر نے کہا کہ ایران کی ایٹمی فعالیت ایٹمی ایجنسی کے زیر نظر جاری رہنی چاہیے ۔ روسی صدر نے کہا ایٹمی ایجنسی کے ساتھ ایران کا اچھا تعاون خوشی کا باعث ہے اور ہم اس تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔روسی صدر نے کہا کہ ایران اور روس کے باہمی روابط تمام شعبوں میں فروغ پارہے ہیں ۔ اس ملاقات میں ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی نے پوٹن کی پارٹی کی شاندار کامیابی پر ولادیمیر پوٹن کو مبارک باد پیش کی ۔

 

News ID 598865

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha