4 جنوری، 2024، 10:55 AM

صدر پوٹن کی جانب سے کرمان کے حادثے پر رہبر انقلاب اسلامی اور صدر رئیسی کو تعزیت

صدر پوٹن کی جانب سے کرمان کے حادثے پر رہبر انقلاب اسلامی اور صدر رئیسی کو تعزیت

روسی صدر نے کرمان میں دہشت گردی کے واقعے پر رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور صدر رئیسی کو تعزیت پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسپوٹنک نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے بدھ کے روز کرمان میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کو تعزیت پیش کی ہے۔

روسی صدر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں صدر پوٹن نے کرمان واقعے بے گناہوں لوگوں کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی، صدر رئیسی اور ایرانی عوام کو تعزیت پیش کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

یاد رہے کہ باخبر ذریعے نے مہر نیوز کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرمان کے گلزار شہداء میں ہونے والے حادثے میں دو دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں سو سے زیادہ شہید اور اتنے ہی زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1921043

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha