16 دسمبر، 2023، 9:45 AM

راسک حملے کے ذمہ داروں کو فوری اور قرار واقعی سزا دی جائے، ایرانی صدر

راسک حملے کے ذمہ داروں کو فوری اور قرار واقعی سزا دی جائے، ایرانی صدر

صدر رئیسی نے سیستان و بلوچستان میں پولیس اسٹیشن پر حملے میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو فوری سزا دینے کا حکم دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر راسک میں پولیس اسٹیشن پر حملے کے بعد اپنے پیغام میں تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو فوری طور پر شناخت کرکے کڑی سزا دی جائے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی استکبار کے گماشتوں نے راسک میں دہشت گردی اور بزدلانہ حملے میں اپنے ہاتھوں کو بے گناہ پولیس اہلکاروں کے خون سے رنگین کیا ہے۔

میں اس واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ایرانی قوم کو تسلیت پیش کرتا ہوں۔ شہداء کے لئے بلندی درجات اور زخمیوں کے لئے فوری شفایابی کی دعا کرتا ہوں۔ضروری ہے کہ پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے کے ذمہ داروں اور سہولت کاروں کو فوری طور پر شناخت کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دی جائے۔

News ID 1920616

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha