15 دسمبر، 2023، 10:11 PM

پاکستانی سفیر کی راسک دہشت گردی کے واقعے کی مذمت

پاکستانی سفیر کی راسک دہشت گردی کے واقعے کی مذمت

ایران میں پاکستان کے سفیر نے راسک دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں پاکستان کے سفیر نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں راسک پولیس اسٹیشم پر دہشت گرد عناصر کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 11 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر ایران کی حکومت اور قوم سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، محمد مدثر ٹیپو نے ایکس سوشل پلیٹ فارم کے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر لکھا کہ ہم راسک میں پولیس اسٹیشن پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں جس کے نتیجے میں 11 ایرانی فوجیوں کی شہادت ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور اس کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں راسک پولیس اسٹیشن پر جیش الظلم دہشت گرد گروہ کے حملے کے نتیجے میں 11 پولیس اہلکار شہید ہوئے جب کہ متعدد دہشت گرد مارے گئے اور ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔

یاد رہے کہ جیش الظلم گروپ نے راسک پولیس اسٹیشن پر دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

News ID 1920615

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha