19 جنوری، 2022، 6:41 PM

ایرانی صدر رئیسی کی ایران اور روس کے تعلقات کے 20 سالہ افق پرتاکید

ایرانی صدر رئیسی کی ایران اور روس کے تعلقات کے 20 سالہ افق پرتاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے ہیں ، جہاں انھوں نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے ہیں ، جہاں انھوں نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔صدر رئیسی نے ماسکو میں روسی صدر کے ساتھ ملاقات میں ایران اور روس کے درمیان، اقتصادی، تجارتی ، سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کے بارے میں گفتگو کی۔

تاکید رئیسی بر افق۲۰ساله روابط/پوتین:دستور کار وسیعی پیش رو داریم

ایران کے صدر ڈاکٹر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ملاقات میں ایران اور روس کے تعلقات کے 20 سالہ افق پرتاکید کی ہے جبکہ روسی صدر نے کہا ہے کہ ہمارے پاس باہمی تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں بڑا ایجنڈا موجود ہے۔ صدر رئیسی نے کہا کہ ایران اور روس خطے کے دو بڑے  بڑے ممالک ہیں  جن کے علاقائی اور عالمی سطح پر مشترکہ نظریات اور مفادات ہیں۔ صدر رئیسی نے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے پر استوار ہے۔

تاکید رئیسی بر افق۲۰ساله روابط/پوتین:دستور کار وسیعی پیش رو داریم

اس ملاقات میں روس کے صدر نے کہا کہ میری طرف سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کو سلام پہنچا دیجئے گا اور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی سلامتی کی آرزو کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر ایک اعلی وفد کے ہمراہ ماسکو پہنچے ہیں ۔ ماہرین ایرانی صدر کے دورہ ماسکو کودونوں ممالک کے درمیان  بڑا اہم اور سنگ میل قراردے رہے ہیں۔ صدر رئیسی کل جمعرات کے دن روس کی ڈوما کے نمائندوں کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ صدر سید ابراہیم رئیسی روس میں مقیم ایرانی شہریوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ ، وزیر تیل اور وزیر خزانہ اس سفر میں ایرانی صدر کی ہمراہی کررہے ہیں۔

News ID 1909557

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha