3 دسمبر، 2023، 1:41 PM

فلسطینی مجاہدین کا 60 صہیونی فوجیوں کے اجتماع پر اچانک حملہ

فلسطینی مجاہدین کا 60 صہیونی فوجیوں کے اجتماع پر اچانک حملہ

القسام بریگیڈز کے مطابق مجاہدین نے کامیاب آپریشن کے بعد حجر الدیک قصبے میں 60 صہیونی فوجیوں کو گھیرے میں لے لیا ہے

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ تنظیم کے جوانوں نے غزہ کے قصبے حجر الدیک میں انتہائی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 60 صہیونی فوجیوں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی جوانوں نے اتوار کو علی الصبح صہیونی فورسز کی کمین گاہوں پر مختلف اطراف سے بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دشمن کے درجنوں اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

تنظیم کے مطابق آپریشن میں حصہ لینے والے جوان کاروائی کے بعد محفوظ مقامات پر منتقل ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے القسام بریگیڈز نے اسرائیلی ٹینک پر حملہ کرکے کم از کم دس فوجیوں کو ٹینک کے اندر ہلاک کرنے کا اعلان کیا تھا۔

News ID 1920330

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha