23 نومبر، 2023، 10:15 AM

یونیسیف نے غزہ کو بچوں کیلئے دنیا کا خطرناک ترین مقام قرار دیدیا

یونیسیف نے غزہ کو بچوں کیلئے دنیا کا خطرناک ترین مقام قرار دیدیا

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ برائے اطفال (یونیسیف) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے غزہ پٹی کی صورتحال پر کہا ہے کہ غزہ پٹی بچوں کے لیے دنیا کا سب سے بڑا غیر محفوظ خطہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یونیسیف کے مطابق ہولناک بمباری اورتباہی سے آدھے سے زیادہ بچے ذہنی مسائل کا شکارہوگئے جنہیں فوری دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔

یونیسیف کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی کے بچےنرسریوں میں سخت حالات میں زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، 10لاکھ بچے خوراک کے بحران کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور 33 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔

News ID 1920150

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha