مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسوی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کا دورانیہ پانچ روز ہوگا اور معاہدے کے تحت حماس 50 سے 100 اسرائیلی سویلین کو آزاد کرے گی جبکہ اس کے بدلے اسرائیل 300 فلسطینی خواتین اور بچوں کو آزاد کرے گا۔
اے ایف پی کے مطابق پانچ روزہ جنگ بندی کے دوران ہر قسم کے حملے اور کاروائیاں بند کی جائیں گی۔ غزہ کی فضاوں میں صہیونی طیاروں کی پروازیں بھی بند رہیں گی البتہ شمالی حصے میں دن میں چھے پرواز کرسکیں گے۔
فرانسوی ایجنسی کے مطابق حماس اور القسام کے جوانوں نے طوفان الاقصی کے ابتدائی مرحلے میں مقبوضہ علاقوں کے مختلف حصوں سے اسیر کرنے والے اسرائیلی اور غیر ملکی شہریوں کو آزادی ملے گی۔
اے ایف پی نے مزید کہا ہے کہ قیدیوں کا تبادلہ مرحلہ وار ہوگا ابتدائی مرحلے میں 30 فسلطینیوں کے بدلے 10 اسرائیلی شہری آزاد ہوں گے اسی طرح باقی قیدیوں کو بھی مرحلہ وار آزاد کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ