16 نومبر، 2023، 9:26 AM

آئرلینڈ، پارلیمنٹ کے سامنے فلسطین کے حق میں مظاہرہ، صہیونی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ

آئرلینڈ، پارلیمنٹ کے سامنے فلسطین کے حق میں مظاہرہ، صہیونی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ

شہریوں نے ڈبلن میں احتجاج کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہوکر صہیونی حکومت کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں ہزاروں آئرش شہریوں نے پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے جمع ہوکر فلسطین میں جاری صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کے شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں ملکی پارلیمنٹ کے سامنے صہیونی حکومت کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے۔

مظاہرین غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد پہنچانے اور صہیونی سفیر کو ملک سے فوری طور پر بے دخل کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

فلسطین کے پرچم ہاتھوں میں لئے ہوئے مظاہرین صہیونی حکومت کے خلاف غم و غصے کا اظہار کررہے تھے۔ حکمران پارٹی شین فین اور دیگر سیاسی جماعتوں کے بعض رہنما بھی مظاہرے میں شریک تھے۔

سوشل ڈیموکریٹوں کی جانب سے ہونے والے اس مظاہرے میں صہیونی حکومت کے خلاف اقتصادی اور سفارتی پابندیاں عائد کرنے کی اپیل کی گئی۔

News ID 1920018

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha