16 نومبر، 2023، 8:56 AM

اقوام متحدہ، غزہ کے خلاف جنگ میں وقفہ، سیکورٹی کونسل میں قرارداد منظور

اقوام متحدہ، غزہ کے خلاف جنگ میں وقفہ، سیکورٹی کونسل میں قرارداد منظور

مالٹا کی تجویز پر سیکورٹی کونسل نے غزہ میں جاری جنگ میں وقفہ اور قیدیوں کی رہائی کے بارے میں قرارداد منظور کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں مالٹا کی جانب سے پیش کی گئی تجویز پر اتفاق کرتے ہوئے غزہ کے خلاف جنگ میں وقفے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مالٹا کی تجویز پر غزہ کی پٹی میں جاری جنگ میں وقفے اور اقوام متحدہ کے اداروں کی باحفاظت رسائی ممکن بنانے کے لئے محدود وقت کے لئے امن کے قیام پر اراکین نے اتفاق کرلیا ہے۔

قرارداد میں فریقین سے گزارش کی گئی ہے کہ غزہ میں سویلین اور امدادی ٹیموں کو نشانہ بنانے سے گریز کریں۔

قرارداد میں حماس اور دیگر تنظیموں کے پاس موجود اسیروں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے لئے امن قائم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

News ID 1920017

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha