مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کو ایک سال مکمل ہونے کی مناسبت سے دنیا کے مختلف ممالک میں صہیونی حکومت کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے ہورہے ہیں۔
جرمنی کے دارالحکومت برلین میں ہزاروں افراد نے شاہراہوں پر نکل کر فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا۔
مظاہرین "فلسطین کو آزاد کرو" اور "اسرائیل بچوں کا قاتل" اور "نتن یاہو حکومت دہشت گرد" جیسے نعرے لگارہے تھے۔
مظاہرین غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کررہے تھے۔
آپ کا تبصرہ