11 نومبر، 2023، 4:49 PM

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے رہنماوں کی پریس کانفرنس؛

اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم کی انتہاء کر دی، آبپارہ تا امریکی سفارتخانہ آزادی فلسطین مارچ کا اعلان

اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم کی انتہاء کر دی، آبپارہ تا امریکی سفارتخانہ آزادی فلسطین مارچ کا اعلان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی سفاکیت کے نتیجے میں بارہ ہزار معصوم فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت معصوم بچوں اور خواتین کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آزادی فلسطین مارچ کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے دیگر مرکزی، صوبائی و ضلعی رہنماؤں کے ہمراہ سکھ چین پارک ایمبیسی روڈ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی سفاکیت کے نتیجے میں بارہ ہزار معصوم فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت معصوم بچوں اور خواتین کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم کی انتہاء کر دی ہے، اسکولز، پناہ گزین کیمپس، ہسپتالز، چرچز، مساجد اور رہائشی مکانات اس بربریت کا نشانہ بنے ہیں، امریکہ اس سارے قتل عام میں بلا واسطہ شامل ہے، ہیومن رائٹس کے تمام ادارے بے نقاب ہو چکے ہیں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اداروں نے اس قتل عام کی اب تک مذمت نہیں کی، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات اور ترکی نے منافقانہ کردار ادا کیا ہے ، مسلم حکمرانوں نے اس وحشیانہ ظلم میں کردار ادا کیا ہے، اگر یہ ممالک اسرائیل کی توانائی کی فراہمی کو ہی روک دیتے تو اسرائیل کے لیے بڑا جھٹکا ہوتا، او آئی سی گونگے اور بہروں والے کردار کی بجائے واضح طور پر فلسطینی عوام ہونے والی اسرائیل و امریکہ کی درندگی روکے، پاکستان کے تمام طبقات نے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا عملی مظاہرہ کیا ہے، کسی مذہب و مسلک سے بالاتر ہو کر سب نے اسرائیلی مظالم کی مذمت کی ہے, تمام بڑی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنما آزادی فلسطین مارچ میں شریک ہوں گے، اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کریں گے، جو کہ آبپارہ چوک سے امریکی سفارت خانے تک ہو گا، کل دیگر رہنماؤں کے ساتھ ساتھ مرکزی خطاب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری چار بجے اپنا مرکزی خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام پورے عالم اسلام اور بالخصوص پاکستانی عوام سے یہ امید لگا رہے ہیں کہ ہمارے حق میں کم از کم صدائے احتجاج تو بلند کرو، فلسطینیوں نے غاصب اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے مرکاوہ ٹینک کی تباہی سے ہی اسرائیل کا گھمنڈ ٹوٹ چکا ہے، فلسطینیوں نے پاکستان کے عوام کے ساتھ بھی احسان گیا ہے جو سازش بھارت اور اسرائیل گٹھ جوڑ کے ساتھ سی پیک کے سازش کر رہے تھے اس سارے کھیل کو فلسطینی مظلوموں نے ناکام بنا دیا ہے، مسلم حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی عوام کی سوچ کے مطابق اسرائیل سے اپنے تعلقات کو منقطع کریں، پاکستانی حکمرانوں کی جانب سے دو ریاستی فارمولے کی بات کی مذمت کرتے ہیں اور یہ پاکستان کے فلسطین پر اصولی موقف کے خلاف تھا، لہذا ہمارے نگران حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے بیانات دیں۔

پریس کانفرنس میں دیگر رہنماؤں میں صوبائی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم صدیقی، آغا اصغر عسکری، صدر ایم ڈبلیو ایم پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی، صوبائی اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان میثم کاظم، رکن جی بی کونسل آغا احمد علی نوری، مولانا زاہد علی کاظمی، مجلس علماء مکتب اہلبیت کے عیسیٰ امینی، ضلعی صدور ضلع راولپنڈی و اسلام آباد موجود تھے۔

News ID 1919938

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha