11 نومبر، 2023، 10:19 AM

پنجاب: کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سیمت 5 دہشتگرد گرفتار

پنجاب: کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سیمت 5 دہشتگرد گرفتار

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر سمیت 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکپتن سے کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، بہاولپور اور ساہیوال سے بھی 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، 5 ڈیٹونیٹر، 2 ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے

News ID 1919926

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha