5 نومبر، 2023، 2:11 PM

جامعہ روحانیت بلتستان کے تحت غزہ کانفرنس کا انعقاد

جامعہ روحانیت بلتستان کے تحت غزہ کانفرنس کا انعقاد

ایران کے مذہبی شہر قم میں جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے شعبہ تبلیغ، صوبہ قم کے ادارہ حج و زیارت اور المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ثقافتی اور تعلیمی امور کے باہمی اشتراک سے غزہ کانفرنس اور مبلغین اربعین حسینی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مذہبی شہر قم میں جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے شعبہ تبلیغ، صوبہ قم کے ادارہ حج و زیارت اور المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ثقافتی اور تعلیمی امور کے باہمی اشتراک سے غزہ کانفرنس اور مبلغین اربعین حسینی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب میں جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر سید حجت الاسلام احمد رضوی نے صوبہ قم کے ادارہ حج و زیارات اور المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مسئولین کے حسن اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جامعہ روحانیت بلتستان کی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں ایک مختصر رپورٹ پیش کی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں اس ادارے کے مختلف علمی، ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں اور صلاحیتوں کی طرف اشارہ کرنے کے ساتھ غزہ کی موجودہ صورت حال کے بارے میں کہا کہ بلتستان کی قم میں موجود علماء برادری عالم اسلام کے دیگر مسلمانوں کے ساتھ مل کر غزہ کے نہتے عوام کے خلاف غاصب اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کرتی ہے اور فلسطین کے مظلوموں کی مدد کے لیے ہر قسم کی قربانی کے لئے آمادگی کا اعلان کرتی ہے۔

جامعہ روحانیت بلتستان کے تحت غزہ کانفرنس کا انعقاد

حجۃ الاسلام والمسلمین احمدی نے اربعین کی مشی کے دوران ادارے کی ثقافتی اور اجتماعی سرگرمیوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

اس تقریب کے مہمان حجۃ الاسلام والمسلمین نواب نے زائرین اربعین کی خدمت اور تعاون کے سلسلے میں جامعہ روحانیت بلتستان  کی کارکردگی پر تشکر اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے غزہ کے مسئلے کی طرف توجہ دلائی اور کہا کہ ظلم و جبر جو آج غزہ میں انسانیت کے احترام کو پاوں تلے روندتے ہوئے اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے در اصل انسانی معاشرے  کو چلانے میں مغربی فکری نظام کے ناکامی کا واضح ثبوت ہے اور یہ بربریت ان کی اندرونی بدنیتی اور جھوٹے دعووں کو بھی بے نقاب کرتی ہے۔

جامعہ روحانیت بلتستان کے تحت غزہ کانفرنس کا انعقاد

انہوں نے اپنے خطاب کے آخری حصے میں سامعین کو تاریخ کے مطالعے کی دعوت دیتے ہوئے امام حسین علیہ السلام کی مظلومیت کا ذکر کیا اور شہدائے کربلا اور شہدائے مزاحمت کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہآخر کار حتمی اور یقینی فتح مستضعفین اور مظلوموں کی ہوگی۔

اس تقریب کے اختتام پر مبلغین اربعین حسینی کو بھی اعزازی اسناد سے نوازا گیا۔

جامعہ روحانیت بلتستان کے تحت غزہ کانفرنس کا انعقاد

جامعہ روحانیت بلتستان کے تحت غزہ کانفرنس کا انعقاد

News ID 1919833

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha