5 نومبر، 2023، 9:57 AM

امریکی وزیرخارجہ کا دورہ بغداد، عراقی حزب اللہ کا شدید ردعمل، امریکی مفادات پر حملوں کا اعلان

امریکی وزیرخارجہ کا دورہ بغداد، عراقی حزب اللہ کا شدید ردعمل، امریکی مفادات پر حملوں کا اعلان

عراقی حزب اللہ نے امریکی وزیرخارجہ کے دورہ بغداد کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر حملے جاری رہنے کی صورت میں امریکی مفادات پر مزید حملے ہوں گے

مہر خبررساں ایجنسی نے شفق نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ عراقی حزب اللہ کے دفتر کے سربراہ ابو علی العسکری نے امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلینکن کے دورہ عراق کی شدید مخالفت کی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انتھونی بلینکن کا عراق میں کوئی استقبال نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کے دورے کے موقع پر ملکی سطح پر شدید ردعمل دیکھنے کو ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ پر صہیونی حکومت کی جارحیت کا سلسلہ جاری رہے تو عراقی مقاومت آئندہ دنوں میں عراق میں امریکی مفادات پر شدید حملے کرے گی۔

العسکری نے کہا کہ عراق سے امریکی فورسز کا انخلاء ضروری ہوچکا ہے۔ ہم صلح کے راستے انتخاب کئے بغیر ملک میں امریکی سفارتخانے کی بندش اور امریکی سفارتکاروں کی آمد کا سلسلہ روک دیں گے۔

تنظیم نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ائمہ معصومین کے ملک عراق میں امریکی وزیرخارجہ جو کہ حقیقت میں صہیونی وزیرجنگ ہے، کا بدترین استقبال ہوگا۔ ان کے دورے کے موقع پر ہم جنگ میں شدت لائیں گے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملے گی۔

News ID 1919829

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha