17 اکتوبر، 2023، 11:25 PM

تل ابیب پر بڑے پیمانے پر راکٹ حملے

تل ابیب پر بڑے پیمانے پر راکٹ حملے

القسام بریگیڈ نے غزہ میں عام شہریوں کی شہادت اور المعمدانی ہسپتال پر بمباری کے ردعمل میں تل ابیب پر راکٹوں سے حملہ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مرکز اطلاعات فلسطین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قسام بریگیڈ نے غزہ میں عام شہریوں کی شہادت اور معمدانی اسپتال پر بمباری کے جواب میں مقبوضہ شہر تل ابیب کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے تل ابیب شہر میں دھماکے کی اطلاع دی ہے۔

یاد رہے قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری ہے، صیہونی افواج کے اسپتال پر ہونے والے تازہ حملے میں 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ میں موجود اسپتال کو  نشانہ بنایا جس میں 600 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے اور اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

News ID 1919464

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha