17 اکتوبر، 2023، 10:56 PM

غاصب اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے جاری، اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے 14 افراد شہید

غاصب اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے جاری، اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے 14 افراد شہید

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے 14 افراد غزہ شہر میں شیخ رضوان کے محلے میں ان کے گھر پر بمباری کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔

مہر خبرساں ایجنسی نے تسنیم نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے 14 افراد غزہ شہر میں شیخ رضوان کے محلے میں ان کے گھر پر بمباری کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے عبرانی گروپ کے مطابق، صہیونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن "کان" نے ایک خبر میں اس جرم کی تصدیق کی ہے کہ اسماعیل ہنیہ کا بیٹا اس حملے میں شہید ہونے والوں میں شامل ہے۔

اس سے قبل روزنامہ یسرائیل ہیوم نے بھی خبر دی تھی کہ تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے بھائی کے گھر کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا جس میں خاندان کے متعدد افراد شہید ہو گئے۔
بعض فلسطینی میڈیا رپورٹس میں اسماعیل ہنیہ کے کئی بچوں اور پوتوں کی شہادت کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

News ID 1919463

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha