13 اکتوبر، 2023، 5:03 PM

کراچی میں فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل مخالف ریلی؛

عالم اسلام اسرائیل کیخلاف جہاد کا اعلان کرے/ہم جلد مسجد الاقصیٰ میں نمازادا کریں گے، جماعت اسلامی

عالم اسلام اسرائیل کیخلاف جہاد کا اعلان کرے/ہم جلد مسجد الاقصیٰ میں نمازادا کریں گے، جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جہاد فلسطینیوں کی حمایت کا راستہ ہے عالم اسلام کے حکمران بتائیں یہ اسرائیل کے محافظ ہیں یا اسلام کے؟ عالم اسلام ملکر فلسطین کا ساتھ دے اور اسرائیل کیخلاف جہاد کا اعلان کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لاہور میں فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی اور اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ اسلام اور ایمان کا معاملہ ہے مسجد الاقصیٰ ہماری عزت اور ہمارا ایمان ہے مسجد الاقصیٰ سے ہمارا رشتہ رسول(ص) کا ہے یہ وہ جگہ ہے جہاں رسول(ص) نے معراج کا سفر کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو مسجد الاقصیٰ کی آزادی کا مشن سب سے عزیز ہے امریکا غزہ میں قتل عام کیلئے آسکتاہے تو ہم بھی اپنی ماؤں بہنوں بیٹیوں کی حفاظت کیلئے جاسکتے ہیں اسرائیل ناجائز ریاست ہےکیونکہ اس نے فلسطین پر ناجائز قبضہ کیا ہے اسرائیل نے 70لاکھ مسلمانوں کو اپنے ملک سے نکالا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ حکومت نےمسئلہ فلسطین پر کابینہ اجلاس کیوں نہیں بلایا حکومت نے مسئلہ فلسطین پر او آئی سی رابطہ کیوں نہیں کیا؟ اتوار کواسرائیلی مظالم کےخلاف کراچی میں احتجاج کریں گے حکومت نے فلسطین پر لائحہ عمل نہ دیا تو ہم کراچی کے جلسے میں اعلان کریں گے۔

عالم اسلام اسرائیل کیخلاف جہاد کا اعلان کرے/ہم جلد مسجد الاقصیٰ میں نمازادا کریں گے، جماعت اسلامی

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کہاں سوئے ہوئے ہیں ؟ جلد ہم فلسطینی مجاہدین کے ساتھ مسجد الاقصیٰ میں نمازادا کریں گے کچھ بزدل امریکی ایجنٹ حماس کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہے ہیں وزیراعظم انوارالحق کا فلسطین پر بیانیہ قائد اعظم کی پالیسی سے انحراف ہے نگران وزیراعظم فلسطین سےمتعلق بیان واپس لیں۔

News ID 1919358

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha