مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے طولکرم میں فلسطینی جوانوں نے غاصب صہیونی فورسز پر حملہ کیا ہے جس میں 5 صہیونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔
اس سے پہلے فلسطینی ذرائع ابلاغ میں صہیونی فورسز پر حملے اور اہلکاروں کے زخمی ہونے کی ویڈیو جاری کی گئی تھی۔
دراین اثناء طولکرم میں فعال سرایا القدس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگجووں نے طولکرم کیمپ پر دھاوا بولنے والے صہیونی فوجی اہلکاروں پر دستی بموں اور دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا ہے۔ واقعے کے دوران جنگجووں کے محاصرے میں آنے والے کئی صہیونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ویڈیو اور تصاویر جاری کی ہیں۔
آپ کا تبصرہ