مہر خبررساں ایجنسی نے واع نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی سے بغداد میں روسی صدر کے معاون ایگور لیوٹین کی سربراہی میں اس ملک کے وفد نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں السوڈانی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
لیویتین کے ساتھ ملاقات میں عراقی وزیر اعظم نے عراق اور روس کے درمیان تاریخی اور مستحکم تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں عراق کی دلچسپی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے "روڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ" کے آغاز کے ساتھ "فاؤ پورٹ" کی تعمیر پر زور دیا۔
انہوں نے اس منصوبے کو عراقی حکومت کے کثیر الجہتی معاشی نظام کی طرف بڑھنے اور تیل پر انحصار نہ کرنے کی پالیسیوں کے تحت ایک پائیدار اقتصادی منصوبہ قرار دیا۔
السودانی نے اس منصوبے کو خطے کے ممالک کے لیے بھی اہم قرار دیا۔ کیونکہ اس سے دوسرے معاشی راستوں کو بھی فروغ ملے گا۔
اس ملاقات میں روسی صدر کے معاون نے عراقی وزیر اعظم کو ملک کے قومی دن کے موقع پر صدر ولادیمیر پوتن کا مبارکبادی پیغام بھی پہنچایا اور عراق کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں روس کی دلچسپی پر زور دیا۔
ملاقات میں عراقی وزیر اعظم کے آئندہ دورہ ماسکو پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ