23 ستمبر، 2023، 1:19 PM

ایران کی سعودی عرب کو قومی دن کی مناسبت سے مبارکباد

ایران کی سعودی عرب کو قومی دن کی مناسبت سے مبارکباد

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے سعودی رہنماؤں کو ملک کے قومی دن پر مبارکباد دی، دونوں ممالک، تعلقات کی بحالی کے بعد مفاہمت کی راہ پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے سعودی رہنماؤں کو ملک کے قومی دن پر مبارکباد دی، دونوں ممالک، تعلقات کی بحالی کے بعد مفاہمت کی راہ پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

ریاض میں ایران کے حال ہی میں کھولے گئے سفارت خانے نے ایکس سوشل نیٹ ورک (سابق ​​ٹویٹر) پر ایک پوسٹ کے ذریعے خبر دی، جس میں ان دو خطوط کی تصاویر بھی شامل تھیں جو شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے بیٹے ولی عہد محمد بن سلمان کو بھی لکھے گئے تھے۔

واضح رہے کہ سعودی مملکت کا قیام 23 ستمبر 1932 کو شاہ سلمان کے والد عبدالعزیز آل سعود نے عمل میں لایا تھا۔

ایران اور سعودی عرب نے مارچ میں چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت سات سال کے وقفے کے بعد تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا۔

یوں دونوں ممالک نے سفارتی مشن دوبارہ کھول کر سفیروں کا تبادلہ کیا ہے۔

News ID 1918975

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha